2018 میں آر ٹی ایس اس لیے بیٹھایا گیا تاکہ تحریک انصاف میجورٹی سیٹیں نہ لے سکے، اظہر صدیق

اظہر صدیق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر صدیق نے کہا ہے کہ 2018 میں آر ٹی ایس اس لیے بیٹھایا گیا تاکہ تحریک انصاف میجورٹی سیٹیں نہ لے سکے۔

ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے اظہر صدیق نے کہا کہ عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کے حوالے سے اس وقت 200 کے قریب درخواستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی ہیں ،ہمارے کئی امیدواروں کو ووٹوں کے گنتی کے دوران اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری

انہوں نے کہا  کہ 2018 کے عام انتخابات میں آرٹی ایس اس لیے بیٹھا تھا کہ تاکہ عمران خان میجورٹی سیٹیں نہ لےسکے۔ اس وقت تو ن لیگ کی جانب کوئی پٹیشن انتخابات  کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی گئی۔

لیکن 2024 کے الیکشن میں جو ہوا اس کے لیے میں خود الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو رہا ہوں، میں پیشکش کر رہا ہوں اس کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا دیں، عوام کے سامنے حقیقت کھل کر آجائے گی۔

پروگرام میں موجود پاکستا ن مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن میں 150پولنگ اسٹیشنزپر گیا ہوں،کہیں پر کوئی لڑائی نہیں ہوئی، میں نہیں سمجھتا کہ الیکشن کی کریڈیبلٹی پر کوئی خطرناک سوالات ہیں جو حل نہ ہوسکیں۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 2013میں 35پنکچر کہا گیا، حلقے کھلوائے گئے،نتیجہ وہی نکلا ن لیگ کی4سیٹیں واپس آگئیں،اب وقت ہے کہ معیشت اور ملک کو چلنے دیا جائے۔

2018 کے الیکشن میں سب نے دیکھا کہ ہمارے لوگوں کو جہاز بھر بھر کے بنی گالہ لے جا کر پارٹی میں شامل کیا گیا ، میرا یہ سوال ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کیوں بنایا گیا تھا؟ہمارے لیڈر کو جیل بھیجا گیا، پانامہ کا کیس بنایا گیا۔

جرمن باشندے نے 29 ماہ کے دوران کورونا وائرس کی 217 ویکسین لگوائی

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، ہم نے تو بلیک مارکیٹ میں اربوں روپے کے تحفے نہیں بیچے تھے ،اپنی جماعت کی فنڈنگ باہر سے ممنوعہ طریقوں سے نہیں منگوائی تھی۔

ہمارے کیسز سپریم کورٹ تک گئے،ہائیکورٹس میں کلیئر ہوئے، یہ لوگ بھی جائیں اپنا کیس میرٹ پر لڑیں، سابق چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے جھوٹا بیانیہ بنانے کیلئے سائفر لہرایا گیا، انہوں پہلے کہا کیاہم کوئی غلام ہیں؟اور آج ان کو خط لکھ کر مدد مانگ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں