پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل تیسرے مہینے اضافہ

ٹیکسٹائل برآمدات

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل تیسرے مہینے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فروری 2024 میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات 20 فیصد اضافے کے بعد ایک ارب 41 کروڑ ڈالرز رہیں تاہم رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کمی ہوئی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء پر 7.5ارب روپے کی خصوصی سبسڈی کا آغاز ہو گیا

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)نے بتایا کہ گزشتہ ماہفروری کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 41 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ فروری 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 18کروڑ ڈالرز تھا۔

ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جنوری 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 46 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں