یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء پر 7.5ارب روپے کی خصوصی سبسڈی کا آغاز ہو گیا

گھی

یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان المبارک سے قبل بنیادی اشیاء پر 7.5ارب روپے کی خصوصی سبسڈی کاآغاز آج سے ہو گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سٹورز کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ عوا م کی سہولت کیلئے رمضان المبارک کے مہینے میں 7.5ارب روپے کی خصوصی سبسڈی پر بنیادی اشیاء کی فراہمی منگل پانچ مارچ سے شروع کر دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کے اس خصوصی پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو 19بنیادی اشیاء خورونوش بشمول آٹا،گھی،خوردنی تیل، چینی، دال چنا، سفید چنے، بیسن، کجھور،چاول، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور مشروبات رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔

پاکستان ریلوے نے 8 ماہ میں 50 ارب کما لیے

ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن رمضان کے دوران عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام غذائی اجناس کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائے گی۔اس دفعہ یہ رعایت ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے بی آئی ایس پی میں PMT-40کی بجائےPMT-60 کے رجسٹرڈغریب اور متوسط خاندانوں کو ملے گی اور پی ایم ٹی۔60کی وجہ سے 20کروڑعوام اس پیکج سے مستفید ہو سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان پیکج کے تحت چائے کی800 گرام قیمت میں 100 روپے، بیسن اور کھجور کی فی کلو قیمت میں 50 روپے، دودھ کے فی لیٹر ٹیٹرا پیک کی قیمت میں 30 روپے، دالوں اور چاول کی فی کلو قیمت میں 25 روپے،کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے اور مشروبات کی 800 ملی لیٹر قیمت میں 30 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔

کِیا نے اسپورٹیج ویرینٹس کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کمی کر دی

اس کے علاوہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے،گھی 365 روپے اور آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے برقرار ہوگی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 5 مارچ سے ہوگا جو چاند رات تک جاری رہے گا،جنرل صارفین کیلئے 1000سے زائد اشیاء پر بھی 15فیصد تک خصوصی رعایت دی گئی ہیں۔

جس کی لسٹیں رمضان کے دوران عوام کی سہولت کیلئے تمام اسٹوروں میں آویزاں کی جائیں گی۔ رمضان المبارک کے دوران اشیاء خورونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے عوام کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔رمضان کے دوران ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کی خدمت کیلئے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں