اسحاق ڈار کے بجائے معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ

آئی ایم ایف

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے چار مرتبہ وزیر خزانہ رہنے والے اسحاق ڈار کے بجائے معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب کا نام وزارت خزانہ کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد سینیئر لیگی رہنما اسحاق ڈار کا نام وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔

عوام کو ریلیف ملنے میں ایک سال لگے گا ، مصدق ملک

نومنتخب وزیراعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کا قلم دان محمد اورنگزیب کو ہی سونپا جائے گا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ میں محمد اورنگزیب کا اہم کردار ہوگا۔ معاشی ٹیم سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کا ہوگا، وہ اسحاق ڈار سے اس حوالے سے مشاورت ضرور کریں گے۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام میں تاخیر نہیں ہونے دے گی۔ یہ درست ہے کہ محمد اورنگزیب کی معاشی ٹیم میں کلیدی حیثیت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونیوالوں کے ممکنہ نام سامنے آگئے

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے جائزہ اجلاس میں بھی خزانہ اسحاق ڈار موجود نہ تھے بلکہ سابق وزیرِ پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک مشاورت کرتے نطر آئے۔


متعلقہ خبریں