چین کی تین دہائیوں سے جاری روایت ختم


بیجنگ: چین نے تین دہائیوں سے جاری وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کی روایت کو ختم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں 1993 سے سالانہ قانون سازی اجلاس ہو رہا ہے اور اجلاس کے بعد چینی وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کرنے کی روایت ہے تاہم اب اس روایت کو ختم کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چین کے وزیر اعظم اب سالانہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمازون کے بانی ایک بار پھر امیر ترین شخص بن گئے

چین میں خاص حالات کو چھوڑ کر اگلے چند سالوں تک وزیر اعظم کی پریس کانفرنس نہیں ہو گی جبکہ سوال و جواب کے سیشن نچلے درجے کے اہلکار کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں