پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی، امریکہ کی مذمت

methio millar

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار رائے کی حمایت کرتے ہیں اور انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کسی بھی طرح کی پابندی ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایکس سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کے حکام پر بنیادی آزادیوں کے حوالے سے زور دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا پاکستان، افغانستان، انڈونیشیا کے انتہا پسندوں پر مزید پابندیوں کا فیصلہ

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت بن گئی ہے جس کے ساتھ کام کے لیے تیار ہیں تاہم انتخابات میں بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہے گی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکہ اور پاکستان کے مفاد کے لیے اہم سمجھتے ہیں جبکہ مریم نواز کا وزیر اعلیٰ کا انتخاب پاکستان کی سیاست میں سنگ میل ہے۔


متعلقہ خبریں