جس کو جہاں جہاں مینڈیٹ ملا ہے سب کو تسلیم کرنا چاہئے،عطاتارڑ

عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جس کو جہاں جہاں مینڈیٹ ملا ہے سب کو تسلیم کرنا چاہئے، وزیرخزانہ کا اعلان اگلے 48گھنٹوں میں ہوجائے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نےکہا کہ عوام ہمیں دیکھ رہے ہیں ، ہمیں اب آگے بڑھنا ہے ،جب ہم اپوزیشن میں تھے تو جیلوں میں ڈالا جا رہا تھا مگر ہم نے اس میثاق معیشت کی بات کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی

انہوں نے کہا کہ 9مئی واقعات پر جن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں انہیں ریلیف ملناچاہیے، وزیراعظم شہباز شریف نے میثاق مفاہمت کی بات کی ہے، ہمارا کردار یاد رکھا جائے گا۔

دہشتگردوں نے زیارت ریزیڈنسی جلا دی ، پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس جلا دیا، یہ چاہتے ہیں کہ ٹرائل روک دیا جائے، جن کےخلاف کوئی ثبوت اور شواہد نہیں ان کو رہا ہونا چاہیے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیس کا فیصلہ عدالتوں نے دیا ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا پر کنٹرول کے خلاف ہوں، ہم سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر رولز آف دی گیم طے کرناچا ہیے ، سیاسی جماعتوں کو طے کرنا ہے کہ کیاریڈ لائن ہو جو کراس نہیں ہونی چا ہیے۔

ہمیں ایک کوڈ آف کنڈکٹ اپنے آپ پر لاگو کرنا ہے، سنی اتحاد کونسل کا اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ لینا جمہوریت کیلئے اچھا ہے۔

تعلیمی ویزے پر سعودی عرب جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جس کو جہاں جہاں مینڈیٹ ملا ہے سب کو تسلیم کرنا چاہئے، وزیرخزانہ کا اعلان اگلے 48گھنٹوں میں ہوجائے گا، میری اطلاع کے مطابق کابینہ مختصر ہوگی۔


متعلقہ خبریں