وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قانون کی بالا دستی کے لئے سب سے پہلے کام کریں گے،ایسا نظام بنائیں گے کہ کسی کا مینڈیٹ چوری نہ ہو۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی جلد ہمارے درمیان ہوں گے، قانون کی بالا دستی کے لئے سب سے پہلے کام کریں گے، ایسا نظام بنائیں گے کہ کسی کا مینڈیٹ چوری نہ ہو، چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ نومئی پر کمیشن بنایا جائے ، ہماری خواتین جیلوں میں ہیں سی سی ٹی وی فوٹی جز موجود ہیں۔
تعلیمی ویزے پر سعودی عرب جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری
انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ہونیوالی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونا چاہیے، ہم ایسا نظام بنائیں گے کہ کسی کا مینڈیٹ چوری نہ ہو۔
آئین قانون کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو، ہمارا چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ نومئی پر کمیشن بنایا جائے، ہماری خواتین جیلوں میں ہیں سی سی ٹی وی فوٹیچزموجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بھی جلد ہمارے درمیان ہوں گے، میں ایک ایسے آدمی کے حلف پر کیسے جا سکتا ہوں جو مینڈیٹ چوری کر کے آیا۔ میری وزیراعظم سے ذاتیات نہیں ہے جو ہمارے سرکاری معاملات ہیں وہ طے کریں معاشی تباہی کے ذمہ دار یہ ہی لوگ ہیں جو پہلے پی ڈی ایم کی صورت میں تھے۔
وفاقی کابینہ کیلئےکسی بھی نام کافیصلہ تاحال نہیں ہوا، عطاتارڑ
وزیر اعلی کے پی کے نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کے لئے سب سے پہلے کام کریں گے احساس اور بی ایس پی کے پروگرام کے تحت دس ہزار روپے فی خاندان یکم رمضان سے دیں گے۔ ہم سرکاری ریٹ پر فوکس کریں گے تا کہ عوام کو اشیا سرکاری ریٹ پر مل جائیں تو ہر بازار ستا بازار بن جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ دھاندلی اور ریز ور نشستیں نہ دینے کے خلاف اتوار کو پر امن احتجاج کریں گے میرے صوبے کے حقوق ہیں اپنے صوبے کے حقوق کے لئے ہر حد تک جاوں گا ہر خاتون ہماری بہن ہے یہ صرف کنفیوژن ہے ۔
یہ خاتون گھڑی اور لوٹا لے کر آئیں اور خاتون ہونے کا فائدہ اٹھایا، خاتون کو میں نے سمجھایا بھی اور خاتون کا تصور ہونے کے باوجود ان سے ہی معافی بھی مانگی ہے۔