انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

ڈالر

دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی  ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کے معمولی اضافے کے بعد 279 روپے 31 پیسے پر بند ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونیوالوں کے ممکنہ نام سامنے آگئے

آج صبح کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو جاری رہنے کے عد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے اضافے سے 1 لاکھ 91 ہزار 958 روپے ہو گئی ہے۔

صدارتی انتخاب،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے کے بعد 2115 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمت 2600 روپےفی تولہ پر مستحکم ہے۔


متعلقہ خبریں