الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دینے کی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دینے کی درخواست مسترد کردی۔ 

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بروقت ترجیحی فہرستیں جمع نہیں کرائی گئیں،فیصلے میں کہا گیا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔

انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو گیا

جاری فیصلے کے مطابق ایکشن ایکٹ کے سیکشن 104 کے تحت سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔ مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم ہوں گی۔


متعلقہ خبریں