جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ٹیلی کام آپریٹرز بتا دیں گے ان کو کہا گیا ہے یا نہیں، وکیل عرفان قادر نے کہا کہ وفاقی حکومت قانون کے مطابق اس کی اجازت دیتی ہے، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ وفاقی حکومت کہہ رہی ہے کہ انہوں نے کسی کو اجازت نہیں دی۔

جسٹس بابر نے کہا کہ کس قانون کے تحت انہوں نے اسٹیٹ کو سہولت فراہم کی ہوئی ہے؟ ریاست شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ کیلئے کیا کر رہی ہے؟ کیا ٹیلی کام آپریٹرز فون ٹیپنگ کی اجازت دے رہے ہیں؟

بشریٰ بی بی آڈیو لیک کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو آڈیو کے فرانزک کا حکم

ڈی جی آئی بی فواد اسد اللہ نے کہا کہ ہم نے تفصیلی رپورٹ جمع کرائی ہے، جب تک تحقیقات نہ ہوں کسی پر ذمہ داری نہیں ڈال سکتے، امریکا، یو کے اور جرمنی میں بھی آڈیولیکس کے واقعات ہوتے ہیں،ایسی ڈیوائسز موجود ہیں جن سے یہ سب کرنا آسانی سے ممکن ہے۔