ڈونلڈ ٹرمپ ایڈاہو اور مسوری سے ریپبلکن صدارتی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ایڈاہو سے ریپبلکن صدارتی پرائمری جیت لی۔ 

ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی کو با آسانی شکست دیدی۔ جس کے بعد وہ صدارتی نامزدگی کے مزید قریب ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل سابق صدر نے وسطی مغربی ریاست مسوری میں ریپبلکن صدارتی پرائمری بھی جیتی جس سے ان کی مندوبین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔

جب تک مینڈیٹ کا فیصلہ نہیں ہوتا شہباز شریف کی اپنی کرسی پر سوال ہے، علی محمد خان

انہوں نے منگل کو شمالی ریاست مشی گن کے پرائمری انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ ان تینوں ریاستوں سے قبل ٹرمپ آئیووا، نیو ہیمپشائر، نیواڈا اور جنوبی کیرولائنا سے بھی جیت چکے ہیں جن کے بعد وہ رپبلکن صدارتی نامزدگی کے مزید قریب ہو گئے ہیں۔

سپر منگل قریب آرہا ہے، یہ وہ دن ہے جب زیادہ تر ریاستوں میں رائے شماری ہوگی۔

ریپبلکن یا ڈیموکریٹک کنونشنز کے تقریبا ایک تہائی مند و بین اس روز اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ رواں سال سپر منگل 5 مارچ کو ہوگا جس میں تقریبا 15 ریاستوں اور وفاق کے زیر انتظام ایک علاقے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مصنوعی ذہانت کے پاکستانی و چینی محققین کا شہروں کو سمارٹ اور محفوظ بنانے میں تعاون

امریکی صدارتی پرائمریز جون تک جاری رہیں گی جس کے بعد جولائی میں ریپبلکن کا قومی کنونشن ہوگا جس میں باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار کی نامزدگی ہوگی جبکہ ڈیموکریٹک قومی کنونشن اگست میں ہوگا۔ امریکہ میں 2024 کے صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔


متعلقہ خبریں