سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا دیں ،اوورسیز پاکستانی قوم کا قرضہ اتار دیں گے،لطیف کھوسہ

لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا دیں ،اوورسیز پاکستانی قوم کا قرضہ اتار دیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے محمود جان اچکزئی کوبطور صدر نامزد کیا ہے۔

سیاسی جماعت نہیں بنارہالیکن نئی جماعت کی ضرورت ہے، شاہد خاقان

انہوں نے کہا کہ پارلیمان اور اسمبلیاں عوام کی ترجمان ہونی چاہئیں، ہم نے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے ہیں،محمود جان اچکزئی کی کل کی تقریر پی ٹی آئی کے خیالات سے ہم آہنگ تھی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ،تحریک انصاف پاکستان کے مفاد کے متصادم کسی چیز کا سوچ بھی نہیں سکتی، لیکن اگر ہم نے ان کو حکومت دی تو یہ پھر تجوریاں بھر کے باہر بھاگ جائیں گے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا دیں ،اوورسیز پاکستانی قوم کا قرضہ اتار دیں گے،سربراہ تحریک انصاف کے ہاتھ کتنے بندھے تھے، سب سامنے آچکاہے۔

ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 29 لاکھ سے زائد کھمبوں کی ارتھنگ نہ ہونے کا انکشاف

ہم تین جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر رہے ہیں، میں نے خود پیر پگارا سے بات کی ہے، اور مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملا ہے۔


متعلقہ خبریں