ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ 5 سے 7 مارچ تک شروع ہونے کا امکان

rain

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں معتدل سے شدید بارشوں، بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں ملک کے شمالی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب میں معتدل سے شدید بارش/ برفباری/ بیشتر علاقوں میں پر آندھی اورژالہ باری کا امکان ہے۔

اگلی بارشوں کا سلسلہ 5 مارچ سے 7 مارچ تک کے درمیان متوقع ہے، جو بلوچستان کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے ۔

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں بھی کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ یہ نظام سندھ کے شمال مغربی علاقوں میں بارش کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے ۔

این ڈی ایم اے نے تما م متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملے اور سامان کی پیشگی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں