خصوصی اقتصادی زون، پنجاب میں 31.492 ارب روپے کی سرمایہ کاری آئے گی

سرمایہ کاری

سی پیک کے تحت فیصل آباد ایس ای زیڈز سے پنجاب میں 31.492 ارب روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 4.310 ارب روپے، وی اے سی میں 359.05 ملین روپے اور ایم 3 آئی سی، ایس ای زیڈ، پنجاب میں مختلف شعبوں میں 26.823 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

گوادر پرو کے مطابق علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے 24ویں اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ)کمیٹی کا اجلاس، ویلیو ایڈیشن سٹی(وی اے سی) کی آٹھویں ایس ای زیڈ کمیٹی کا اجلاس اور ایس ای زیڈ، فیصل آباد، پنجاب کے ایم تھری انڈسٹریل سٹی (ایم تھری آئی سی) کی 43 ویں ایس ای زیڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے کا ہو گیا

کمیٹی میں بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(فیڈمک)کے نمائندے شامل تھے۔

انہوں نے مجموعی طور پر پنجاب میں 31.492 ارب روپے کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ ایس ای زیڈ نظام میں 44 کاروباری اداروں کے داخلے کی منظوری دی۔

بی او آئی کے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 4.310 ارب روپے، وی اے سی میں 359.05 ملین روپے اور ایم 3 آئی سی، ایس ای زیڈ، پنجاب میں مختلف شعبوں میں 26.823 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں