اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ، ایک قیدی جاں بحق ،2زخمی

Adyala Jail

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران ایک قیدی  جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

جیل حکام  کا کہنا ہے کہ واقعہ اڈیالہ جیل میں ذہنی مریضوں کے سیل نمبر 8 میں پیش آیا۔حوالاتی محمد احسن نے مگ توڑ کر اس کے ہینڈل کو نوک دار بنایا، جسے استعمال کر کے دیوار سے اینٹ نکالی گئی۔

کراچی کنگزکے 13کھلاڑ یوں کو فوڈ پوائزننگ

جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ملزم محمد احسن نے اینٹ نکالنے کے بعد سیل میں سوئے تین قیدیوں پر اینٹ سے حملے کیے، جس کے نتیجے میں تین قیدی غلام ربانی، حماد علی اور محمد شیراز شدید زخمی ہوگئے۔

حملے کے دوران حوالاتی محمد عمر اظہر جاگ جانے کے باعث اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کر لیا گیا ہے۔

سولر سسٹم میں استعمال بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

دوسری جانب اڈیالہ جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کئی اہم شخصیات قید ہیں۔

رواں ماہ  سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے دھمکی آمیز فون کالزبھی موصول ہوئی تھیں، تھانہ صدر بیرونی میں افغانستان اور بیرون ملک سے ملنے والی دھمکی آمیز کالوں سمیت دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جیل کے گرد ایلیٹ فورس بھی مسلسل پیٹرولنگ پر ہے۔


متعلقہ خبریں