پاکستان میں جمہوریت آئی ایم ایف کی اپنی شرط ہے، علی ظفر


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت آئی ایم ایف کی اپنی شرط ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے یا نہیں، مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ اس میں لکھا کیا ہے، متن کیا ہے؟۔

جے یو آئی(ف) نے بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی مخالفت کر دی

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت آئی ایم ایف کی اپنی شرط ہے، ہم پارلیمنٹ میں جائیں گے اور بھرحصہ لیں گے۔

پروگرام میں موجود فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ 2014میں بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو للکارا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیں گے۔

ان کیخلاف قانون اور آئین کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک آئی تھی، اس وقت صدر مملکت اور اسپیکر نے آئین شکنی کی، آپ آئی ایم ایف بیل آوٹ پر مزید خطرات کے بادل دکھا کے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، کیا آئی ایم ایف نیا الیکشن کروادے گا؟۔

مخصوص نشستوں کے معاملے پر غبن ہوا تو سپریم کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر

فیصل سبز واری کا مزید کہنا تھا کہ یہ تو ہوسکتا ہے کہ حکومت گر جائے لیکن الیکشن پھر بھی کسی کو نہیں ملے گا، آئی ایم ایف کو خط لکھنا بہت خطرنا ک ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں