مخصوص نشستوں کے معاملے پر غبن ہوا تو سپریم کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر

PTI

رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے مخصوص نشستوں کو خالی بھی نہیں چھوڑا جاسکتا،غبن پر سپریم کورٹ جائیں گے۔ 

میڈیا سے گفتگ کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو کہا یہ سیٹیں ہمیں دینی ہی دینی ہیں ، ہم سب کی امید ہے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، اگر غبن ہو گیا تو سپریم کورٹ جائیں گے اور ایسی صورت میں تو صدر ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا ایکشن متنازعہ ہو جائے گا۔

انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخصوص سیٹیں میرٹ بیسڈ ہوتی ہیں، اگر یہ دوسری پارٹی کے لوگوں کے پاس چلی گئیں تو خیرات سمجھ کر بانٹیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو یہ سیٹیں ملیں اور ضرور ملیں گی ، الیکشن کمیشن کو اگر سیاسی نظام چلانا ہے تو عوامی نمائندوں کا احساس کرتا ہے۔

دھاندلی سے اقتدار میں آنیوالی مہارانی کو پتہ ہی نہیں ، ملک میں کتنی غربت ہے ، یاسمین راشد

انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری سیٹیں ہمیں دی جائیں تا کہ ہماری اسمبلی پوری ہو، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے عوام نے فیصلہ دیا ہے علی ظفر نے الیکشن کمیشن میں بہترین دلائل دیئے ہیں، اسمبلی اس وقت تک پوری نہیں ہوتی جب تک تمام ممبران پورے


متعلقہ خبریں