بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں، امریکہ

America

واشنگٹن: امریکہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے الزامات کو غلط اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پاکستانی عوام اپنی حکومت اور اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی سیاحوں کا سعودی عرب جانے کی درخواستوں میں 800 فیصد اضافہ

بانی پی ٹی آئی کے الزامات سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف اتنا کر سکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہو کر سچ بولوں۔


متعلقہ خبریں