مخصوص نشستوں کے بغیر قومی اسمبلی اجلاس غیر قانونی ، الیکشن کمیشن بہتر فیصلہ کرے ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر (barrister gohar)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ سنائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ 8 فروری کو سنا دیا، الیکشن کمیشن بھی عوام کی امنگوں پر اپنا فیصلہ سنائے، الیکشن کمیشن نے آج تک ہمارے آئینی و قانونی حقوق کا تحفظ نہیں کیا۔

خیبرپختونخوا: سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی کو ڈپٹی اسپیکر بنانے کا فیصلہ

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کیا، پنجاب اور سندھ اسمبلی کا سیشن غیر قانونی طریقے سے ہوا، وفاقی اسمبلی کا اجلاس بھی غیر قانونی ہو گا، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا بہتر فیصلہ کرے، مختصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو سکتا۔

بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب انٹرا پارٹی الیکشن کے باعث سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے ، ذرائع

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 86 امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، اس کے علاوہ پنجاب میں 107 ، بلوچستان میں 7 اورخیبرپختونخوامیں 90 ایم پی ایز نے سنی اتحادکونسل میں شمولیت اختیار کی، قومی اسمبلی میں خواتین کی 7اور اقلیتوں کی 10 نشستیں بنتی ہیں۔

اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ امید ہے الیکش کمیشن اس بار حقائق، آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

ملاقات کے دوران ایک فرشتہ عمران خان ، ایک ہمارے ساتھ ہوتا ہے ، ساری گفتگو سنتے ہیں ، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ بنارسی ٹھگ اپنا حصہ لینے آئے تھے، یہ سمجھتے ہیں پاکستان میں ان کا حصہ وراثتی طور پر موجود ہے۔ انسان میں کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، ایک مینڈیٹ چور کو پنجاب میں راتوں رات وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا، اب وفاقی میں بھی یہی کوشش ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں