وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کا سرپرائز دینے کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کا سرپرائز دینے کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مخالف سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سرپرائز دینگے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق بڑا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ایوان میں اچھی تعداد ہے، سرپرائز دیں گے۔

اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد کریں گے۔

پنجاب، سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا فیصلہ آج، مریم اور مراد علی شاہ کی جیت یقینی

خیال رہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ووٹنگ کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔ پنجاب سے مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز ہونگی جبکہ انکے مدِ مقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد ہونگے۔

پنجاب میں ن لیگ کو اکثریت حاصل ہونے کے باعث نامزد امیدوار مریم نواز کی جیت یقینی ہے۔ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کو 186 اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہوگی۔


متعلقہ خبریں