پی ٹی آئی نے شہباز شریف کا وزیر اعظم بننے کا راستہ روکا ہی نہیں، بلاول بھٹو

Bilawal-Bhutto

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے خیال میں عمران خان نے شہباز شریف کے مقابلے میں اپنا وزارت عظمی کا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن میں پی پی کارکنوں کو شہید کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں 12 سالہ کارکن کے لواحقین سے تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میراب سنی اتحاد کونسل کو اپنے کارکنان سے سچ بولنا چاہے کیونکہ ان کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں ہے۔

ملک کے 14ویں صدر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شہباز شریف کا راستہ روکا ہی نہیں اور نہ ان کے پاس وہ نمبر ہیں کہ حکومت بناسکیں ،اگر شہباز شریف وزیر اعظم بننے جارہے ہیں تو وہ ہمارا اور پی ٹی آئی کو شکریہ ادا کریں گے، میرے خیال سے خان صاحب نے خود شہبازشریف کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہو گا۔

چیئرمین پی پی پی  نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے کچھ نہیں ہو گا البتہ پاکستان میں بحران بڑھے گا، جس سے بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا، اس خط کی بعد عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ بھی سامنے آگیا ہے کیونکہ انہیں ملکی مفاد سے زیادہ اپنی سیاست عزیز ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے ضلع وسطی سمیت دو علاقوں میں الیکشن کے دوران پر تشدد واقعات میں ہمارے دو کارکنان شہید ہوئے اور الٹابارہ سال شہید بچے کے اہل خانہ کے خلاف پرچہ کاٹ دیا گیا ، انتخابی مہم کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ میں حکومت بننے کے بعد ہم ایکشن کے دوران ہونے والے تمام پر تشدد واقعات کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دیں گے اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزا دلوا کر اپنے کارکنان سمیت سب کو انصاف دلوائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوسکیں۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں بتائیں تو سہی کن سیٹوں پر دھاندلی ہوئی، کیا میری لاڑکانہ والی سیٹ پر دھاندلی ہوئی ؟۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں دھاندلی کے الزامات بلیک میلنگ کے لیے لگا رہی ہیں اور ہم اس بلیک میلنگ میں ہر گز نہیں آئیں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ کراچی میں دو صوبائی نشستوں پی ایس 124 اور پی ایس 125 پر فارم 45 کے مطابق پی پی فاتح ہے مگر یہاں ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی اور نشستیں کسی اور کو دے دی گئیں، ہم ثبوت کے ساتھ قانونی جنگ لڑیں گے، امید ہے انصاف ملے گا اور اگر انصاف نہ ملا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتے اور جن کی پوری سیاست دھاندلی پرمبنی ہے وہ احتجاج کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی بڑی جماعت بن گئی

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم بلیک میل نہیں ہوں گے، ہم اپنے کارکنوں کو انصاف دلائیں گے، ہم ان کیسز میں ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنائیں گے، کسی جماعت کا پرچم ہٹانا پیپلز پارٹی کی سیاست نہیں، بچے نے پرچم ہٹایا یہ اس کی سزا تو نہیں کہ کولی مار دی جائے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جو سیاسی جماعتیں دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتیں وہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کر رہی ہیں، الزام لگانا ہے تو ثبوت بھی لائیں، بتا ئیں تو سہی کون سی نشست پر دھاندلی ہوئی ہے؟۔


متعلقہ خبریں