ایف آئی اے کی کارروائی، سونے کی اینٹیں برآمد

سونے کی قیمت

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے صرافہ مارکیٹ سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور 9 سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کو صرافہ مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا اور ملزمان سے 9 سونے کی اینٹیں،65 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

ملک کے 14ویں صدر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

ایف آئی اے نے کہا کہ برآمد ہونے والے سونے کی مجموعی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ ملزمان سے ہنڈی حوالہ، غیر ملکی کرنسی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد بھی ہوا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں