پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کی سمری منظور

پاک ایران گیس منصوبہ، عالمی پابندیاں رکاوٹ ہیں، پاکستان

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں بڑی پیشرفت


کابینہ کمیٹی توانائی نے پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کی سمری منظور کرلی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے اندر 80کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا ،پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

منصوبے کیلئے فنڈگیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے ذریعےفراہم کیا جائے گا،منصوبے سے ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے سے بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں