وینزویلا میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 23 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی ریاست بولیوار میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی سونے کی کان بیٹھ جانے سے 23 افراد جان سے ہاتھ دھو گئے۔
مالی میں سونے کی کان بیٹھ گئی ، 73 مزدور ہلاک
ریسکیو حکام نے آپریشن کرکے ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لیں۔ حکام کے مطابق حادثے کے وقت تقریباً 200 افراد کان میں کام کر رہے تھے۔
سول پروٹیکشن کے نائب وزیر کارلوس پیریز امپویڈا نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر واقعے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کان کی ایک دیوار کھلے گڑھے میں کام کرنیوالے مزدورں پر آہستہ آہستہ گر رہی ہے، کچھ بھاگنے میں کامیاب جبکہ دیگر لپیٹ میں آ گئے۔
سونے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے درمیان جھڑپیں، تقریبا 100 افراد ہلاک
بولیوار کا علاقہ سونا، ہیرے، لوہے، باکسائٹ، کوارٹج اور کولٹن سے مالا مال ہے۔ پچھلے سال دسمبر میں بھی اسی علاقے میں اکابارو کی مقامی کمیونٹی کی ایک کان منہدم ہونے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔