بابر میں کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، عبد الرزاق

بابر میں کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، عبد الرزاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر بابر اعظم کو کپتان نہیں ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پشاور زلمی کی لگاتار دوسرے شکست سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو۔

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ دوسری اننگز میں بابر کو بطور کپتان کیرون پولارڈ کے سامنے تجربہ کار باؤلر لانا چاہیے تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بنا کر دیتے ہیں، وہ جس ٹیم میں ہوتے ہیں اس کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں