کارروائی شروع ہو چکی ہو تو جج کے مستعفی ہونے پر ختم نہیں ہوگی، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ یا مستعفی ججزکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا ہے۔

ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کیخلاف سپریم کونسل کی کارروائی جاری رکھنے کی حکومتی اپیل جزوی طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 6پیسےسستا ہوگیا

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کارروائی شروع ہو چکی ہو تو جج کے مستعفی ہونے پر کارروائی ختم نہیں ہوگی۔ریٹائرڈ ججز کے خلاف زیرالتوا شکایات پر کارروائی کرنا یا نہ کرنا سپریم جوڈیشل کونسل کی صوابدید ہے۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

سپریم کورٹ نے چار ایک سے فیصلہ سنایا،جسٹس حسن اظہر رضوی نے اکثریتی فیصلہ سے مخالفت کی۔


متعلقہ خبریں