ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان اور دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

snow fall برف باری

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

لاہور،جہلم،گجرات،سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مری میں برفباری اور بارش کے بعد سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری

ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان اور بالاکوٹ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں