پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کی ایک اور نشست پر کامیاب

PPP

کراچی: پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 115 کیماڑی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فارم 49 جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے آصف خان 20 ہزار 3 سو 10 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 115 سے آزاد امیدوار شاہنواز جدون دوبارہ ووٹوں کی گنتی میں 19 ہزار 5 سو 44 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف وزیراعظم، آصف علی زرداری صدر ہوں گے، دونوں جماعتوں میں معاملات طے پا گئے

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جیتی ہوئی نشستوں کی تعداد 85 ہو گئی۔

اس سے قبل پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے حلقوں سے کامیاب ہونے والے مزید 2 آزاد امیدواروں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

پنجاب اسمبلی کی نشست 238 بہاولنگر سے منتخب آزاد رکن انعام باری نے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔ انعام باری نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، ملاقات میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 39 سے آزاد امیدوار نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے کے بعد پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں سرفرازبگٹی، اعجاز جاکھرانی، صادق عمرانی، جمال رئیسانی بھی شریک تھے۔


متعلقہ خبریں