بابر اچھا کھلاڑی ہے، میرا کردار ٹاپ بلے بازوں کی وکٹیں لینا رہا ہے، محمد عامر

بابر اچھا کھلاڑی ہے، میرا کردار ٹاپ بلے بازوں کی وکٹیں لینا رہا ہے، محمد عامر

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں محمد عامر اور بابر اعظم کے درمیان دورانِ میچ ہونے والی گفتگو نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی ہے۔

پی ایس ایل میں محمد عامر اور بابر اعظم کے درمیان ٹاکرے کا کرکٹ شائقین کو ہمیشہ سے ہی انتظار رہتا ہے۔ رواں سیزن پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں ہی شائقین کو یہ ٹاکرا دیکھنے کو ملا۔

اتوار کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دی۔ میچ کی دوسری اننگز کے تیسرے اوور میں محمد عامر بابر کو گیند کرانے آئے جب ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔

تکنیکی وجوہات کی بِنا پر پی ایس ایل ٹرانسمیشن 4 اوورز تک رُکی رہی

کریز پر موجود بابر اعظم کو محمد عامر نے گیند پھینکی جو بابر کھیل نہ  پائے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پچ پر گفتگو ہوئی۔

اس حوالے سے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں محمد عامر نے بتایا کہ ’میں نے دراصل بابر کو باؤنسر پھینکا اور اس نے کہا کہ گیند پچ سے پھسل گئی اور میں سمجھ نہیں پایا۔’

محمد عامر نے بتایا کہ ‘ہم نے زیادہ بات نہیں کی، وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے لیکن میرا کردار ہمیشہ ٹاپ بلے باز کی وکٹیں لینا رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم نے اچھی اننگز کھیلی اور اس کی وکٹ میچ کا اہم موڑ تھا۔’


متعلقہ خبریں