افسوس، قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے، صدرِ مملکت

افسوس، قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے، صدرِ مملکت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالے جانے پر افسوس ہے، اچھی قیادت اور بروقت فیصلہ سازی کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز ہوسٹنگ بزنس نیٹ 2024 کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نظام پر نوجوانوں کا اعتماد متزلزل ہوا تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔ مالیاتی شمولیت عوام کی سیاسی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔

کیا صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے ؟

عارف علوی کا کہنا تھا کہ کروڑوں نوجوان ووٹرز کی جانب سے جمہوری نظام پر اعتماد کا اظہار قابلِ تحسین ہے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کی بندش کی وجہ تنقید کا سامنا کرنے کیلئے فکری صلاحیت کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے۔ عوام کو ترقیاتی عمل سے باہر کرنے سے ملک پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اچھی قیادت اور بروقت فیصلہ سازی کی ضرورت ہے۔

آج انتخابی نتائج پر سوال اٹھ رہا ہے، ای وی ایم ہوتی تو مسائل نہ ہوتے، صدرِ مملکت

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستانی عوام ایک متحرک قوم ہے جسے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے۔ عوام کی فکری ترقی، استعداد کار میں اضافے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل میں بہتری لائی جاسکتی تھی لیکن افسوس کہ ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جا سکی۔


متعلقہ خبریں