اولین ترجیح جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیل کا انخلا ہے، فیصل بن فرحان


ریاض: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اولین ترجیح جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیل کا انخلا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ ہے اور سعودی عرب کی اولین ترجیح جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیل کا انخلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیے پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور غزہ میں انسانی بنیاد پر امداد کی ہنگامی بنیادوں پر رسائی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت کا ٹرمپ پر جرمانہ، کاروبار سے بھی روک دیا

فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی اور اسرائیل کے ساتھ تمام ترمذاکرات کو روک دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں