70، 70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں تبدیل کیا، کمشنر راولپنڈی انتخابی بے ضابطگی پر مستعفی

سابق کمشنر راولپنڈی

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطگی پراپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

70، 70 ہزار کی لیڈ کو ہم نے شکست میں تبدیل کیا، راولپنڈی میں ہارے ہوئے امیدواروں کوجتوایا گیا۔

کچھ عرصہ پہلے مجھے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا، الیکشن ٹھیک سے نہیں کروا سکا، میں استعفیٰ دے کر اپنے ضمیر کا بوجھ اتار رہا ہوں۔

کمشنر کے بیان کی تحقیقات کرکے راولپنڈی ڈویژن کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے ، بیرسٹر گوہر

مجھ سمیت جو لوگ اس ظلم میں شامل ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے، انتخابی دھاندلی پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔

کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے، میں نے ملک کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میرے سامنے پریذائیڈنگ افسران رو رہے تھے، راولپنڈی سے تیرہ امیدواروں کو جتوایا گیا۔

کمشنر راولپنڈی کے الزامات، ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکا ہے، حنیف عباسی

انتخابی دھاندلی پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

لیاقت علی چٹھہ نے استعفے میں مختصر سی تحریر لکھی جس میں کہا کہ میں لیاقت علی چٹھہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ میں عام انتخابات 2024 میں دھاندلی میں ملوث رہا۔


متعلقہ خبریں