الخدمت فاؤنڈیشن کی چھٹی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی


راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غزہ متاثرین کے لیے مزید 105 ٹن امدادی سامان پر مشتمل چھٹی کھیپ مصر پہنچ گئی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پاک فضائیہ (شاہین ائیر پورٹ سروسز) کے تعاون سے غزہ متاثرین کے لیے امداد ی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی سامان کراچی ائیر پورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے العریش ائیر پورٹ مصر پہنچایا گیا جو بعد ازاں رفح کے رستے غزہ پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے نومنتخب آزاد اراکین کا ایک ساتھ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن، این ڈی ایم اے اور پاک فضائیہ (شاہین ائیر پورٹ سروسز) کے تعاون سے غزہ متاثرین کے لیے بھجوائی گئی چھٹی امدادی کھیپ میں 45 ٹن تیار کھانا،30 ٹن خیمے اور 5 ٹن کمبل شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن رواں ماہ پاک بحریہ کے تعاون سے سمندر کے راستے مزید 400 ٹن امدادی سامان غزہ متاثرین کے لیے روانہ کرے گا۔ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں