پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے حکومت سازی کیلئے متحدہ قومی موومںٹ (ایم کیو ایم) کو 6 وزارتوں کی پیشکش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اتحادی حکومت بنانے کے لیے ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں 6 وزارتوں کی آفر دی ہے۔ ان وزارتوں میں چار وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل ہیں۔
نئے وزیراعظم کا انتخاب 4 مارچ، صدارتی الیکشن 8 مارچ کو متوقع
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشکش کی گئی وزارتوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، اوور سیسز پاکستانی، پورٹ اینڈ شپنگ اور صحت کے علاوہ دیگر وزارتیں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی دعوت پر ایم کیو ایم نے وفاق میں اتحاد کرنے کیلئے ہاتھ بڑھانے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ ایم کیو ایم قومی اسمبلی میں 17 نشستوںجیت کر تیسری بڑی جماعت ہے۔