آزاد حیثیت میں کامیاب اراکین اسمبلی کو خوش آمدید کہتے ہیں، راجہ ناصر عباس

پی ٹی آئی کی جانب سے اتحاد کے اعلان پر مجلس وحدت المسلمین کاجواب آگیا


سربراہ ایم ڈبلیو ایم راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ آزاد حیثیت میں کامیاب اراکین اسمبلی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین عمران خان کی اپنی جماعت ہے اور وہ اس جماعت کے حوالے سے جو چاہے فیصلہ کر سکتے ہیں ہم اسے بلامشروط اورمن و عن قبول کریں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی :سرکاری نیتجے میں مزید 2 آزاد امیدوار کامیاب

ہمارا روز اول سے یہ موقف بھی رہا ہے اور ہم نے اپنے عمل و کردار سے بھی یہ ثابت کیا ہے کہ ہم کسی جماعت پر بوجھ نہیں بنتے بلکہ مشکل وقت میں باوفا دوست بن کر ساتھ نبھاتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد ، آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری،سرحدوں کےتحفظ، عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار،مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات اور گلگت بلتستان کے لیے آئینی حقوق کے حصول بیانیہ کی بنیاد پر ہے جو خون کے آخری قطرے تک قائم رہے گا۔

پی ٹی آئی کےساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

عمران خان کی قیادت میں پوری قوم مل کر وطن عزیز کو ایک آزاد، خود مختار اور باوقار ریاست بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔


علاوہ ازیں ہم نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ وطن کی بقا کیلئے خون کے آخری قطرے پر کھڑے رہیں گے ،جو انسان مشکل میں ہو اس سے وفا کا تقاضہ بنتا ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ اگر آسمان بھی گر جائے تو ہم واپس نہیں ہٹیں گے ،ہم پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے ،جو پی ٹی آئی فیصلے کرے گی ہم اس کی تائید کریں گے ،ہمیں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلوں سے مسئلہ نہیں ہو گا۔

کیا صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے ؟

ہم سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ہم دہشتگردی کرنے والے گروپوں کی مذمت کرتے ہیں ،ہم دوستی اور نظریے پر پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

پاکستان کی آزاد خارجہ پارلیسی اور داخلی خودمختاری ہو گی ،ہم کسی کو اڈے نہیں دیں گے اور نہ کسی کی جنگ کا حصہ بنیں گے ۔

نواز، شہباز، مریم ، حمزہ ،عطااللہ تارڈ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری

ہم اصولی لوگ ہیں اور ان کے ساتھ اصولی ساتھ ہے ،پاکستان کو آئین و قانون کے مطابق چلانا چاہیے ،ہماری خواہش تھی کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں ہوتی ،ملک کو بند گلی میں لے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ہمیں تب خوشی ہو گی جب پی ٹی آئی کے نمائندے پی ٹی آئی میں ہی ہوں گے ،جیسے لوگوں نے ووٹ ڈالے ویسے رزلٹ ہوتا تو ملک آگے جاتا۔


متعلقہ خبریں