اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی شدید مندی ، ڈالر مہنگا ہو گیا


ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تھم گیا، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی شدید مندی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے سے 279 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

پیر کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے ، 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ کریش ، اربوں روپے ڈوب گئے ، ڈالر کی قیمت میں کمی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں 64 ہزار کی حد بحال

یاد رہے کہ الیکشن کے بعد سے اب تک 100 انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔ گزشتہ کاروباری روز کا اختتام 1878 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ہوا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 61 ہزار 65 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں