قطر نے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت پانیوالے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکار رہا کر دیئے

بھارتی اہلکار رہا

قطر نے جاسوسی کے الزام میں قید بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو رہا کر دیا۔

26 اکتوبر 2023 کو بھارتی اہلکاروں کو سزائے موت سنائی گئی تھی جسے بعد میں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا، یہ اہلکار اکتوبر 2022 سے قطر کی جیل میں تھے۔ رہائی پانے والے اہلکاروں میں سے 7  بھارت واپس آ چکے ہیں۔

سعودی عرب ، اسلام مخالف مواد شائع کرنے پر بھارتی جاسوس بلاگر گرفتار

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر میں گرفتار بھارتی شہریوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان شہریوں کی رہائی اور ان کے گھروں کو واپسی کو یقینی بنانے کے لیے امیر قطر کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کے اہلکاروں پر قطر کے لیے اٹلی میں تیار کردہ آبدوزوں کی خریداری کی تفصیلات اسرائیل کو دینے کا الزام تھا۔

اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ممالک کو نشانہ بنایا، رپورٹ آ گئی

واضح رہے کہ بھارت اور قطر کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں۔ بھارت نے حال ہی میں قطر سے 75 ارب ڈالر کے معاہدے کئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں