اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ممالک کو نشانہ بنایا، رپورٹ آ گئی


واشنگٹن: جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے 10 ممالک کو اپنا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکروسافٹ کارپوریشن اور انٹرنیٹ واچ ڈاگ سٹیزن کی شائع کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیل نے ہیکنگ ٹولز کی مدد سے امریکہ، یورپ سمیت 10 ممالک کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل نے ہیکنگ ٹولز کی مدد سے ان ممالک کے صحافیوں، وکالت کی تنظیموں اور اراکین حزب اختلاف کو اپنے نشانے پر رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: خلا میں پتھر اور چٹانیں کون پھینک رہا ہے ؟

اسرائیلی نے متاثرہ افراد کے آئی فونز کو کواڈریم کمپنی کے تیار کردہ سرویلنس سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ہیک کیا۔

مائیکروسافٹ نے بھی رپورٹ میں کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ اسپائر ویئر کا کوا ڈریم سے تعلق ہے اور ان جیسے کرائے کے ہیکنگ گروپس دیگر بڑے ہیکرز کے زیر سایہ پروان چڑھتے ہیں جنہیں شہریوں تک رسائی سے روکنا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں