حافظ نعیم الرحمان کا اپنی پی ایس 129 کی نشست سے دستبرداری کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان کا اپنی پی ایس 129 کی نشست سے دستبرداری کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کی نشست پی ایس 129 سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پی ایس 129 کی سیٹ واپس کرتا ہوں، اس سیٹ پر سیف باری آزاد امیدوار جیتا ہے۔ ہمیں ایک سیٹ نہیں چاہیے،اپنے حق کیلئے لڑیں گے۔

کراچی: حافظ نعیم الرحمٰن نے ایم کیو ایم پر دھاندلی کا الزام لگادیا

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اتنا ظرف رکھتا ہوں کہ یہ سیٹ نہیں رکھوں گا، ہمیں فارم 45 کے مطابق نتائج دیے جائیں۔ جماعت اسلامی واضح طور پر کہتی ہے کہ بدترین دھاندلی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں سے لڑنے والے امیدوار موجود ہیں۔ ہم نے پہلے بھی یہ بات کہی تھی کہ الیکشن کا پورا عمل دھاندلی زدہ ہے، اس الیکشن کو الیکشن کہنا ہی نا انصافی ہوگی۔

رب نے میری پارٹی کو فتح دی، آج بانی ایم کیو ایم کو معاف کرتا ہوں، مصطفیٰ کمال

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہی بتایا تھا کہ انتخابی بکس پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے حاصل کرلیے۔ کراچی کے بہت سارے پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ 8 بجے شروع نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا حق رائی دہی سے الیکشن کمیشن نے محروم کیا۔ 5 بجے گنتی کا عمل شروع کیا گیا، اس کے بعد فارم 45 اور 46 نہیں دیا گیا۔


متعلقہ خبریں