پولیس اہلکار کو تھپڑ، فردوس عاشق اعوان نے معافی مانگ لی

پولیس اہلکار کو تھپڑ، فردوس عاشق اعوان نے معافی مانگ لی

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے انتخابات والے دن پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی۔

فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پولنگ ڈے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر کے پی جسٹس ریٹائرڈ اکرم اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے کیس سنا۔

اس موقع پر  آئی پی پی رہنما نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں جب ووٹ کاسٹ کرنے گئی تو پولیس اہلکار ٹھپے لگا رہا تھا، میں نے پریذائیڈنگ آفیسر سے شکایت کی۔

دھاندلی روکنے کا کہنے پر اے ایس آئی نے بدتمیزی کی،فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ یہ میری بات نہیں سن رہے۔ جواب میں ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے استفسار کیا ک اگر کوئی بات نہیں سن رہا تو آپ تھپڑ ماریں گی؟

خیال رہے کہ 8 فروری کو الیکشن والے دن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں فردوس عاشق اعوان کو پنجاب پولیس کے اہلکار کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں