سب سے زیادہ ووٹ ،عمران خان کا آبائی حلقہ بازی لے گیا

ووٹ

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) بانی چیرمین پاکستان تحریک انصاف کا آبائی حلقہ NA89 میانوالی سب پر بازی لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق فروری 8 کو ہونے والے الیکشن میں بانی چیرمین پاکستان تحریک انصاف کے آبائی حلقہ این اے NA89 میانوالی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جمال احسن خان نے سب سے زیادہ ریکارڈ 217427 ووٹ لیے۔

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 11 خواتین بھی کامیاب

دیگر قومی اسمبلی کے حلقے جن میں امیدواروں نے ریکارڈ ووٹ لیے ان میں NA 67 حافظ آباد کا حلقہ بھی شامل ہے جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار انیقہ مہدی نے 208943 ووٹ لیے۔

اسی طرح این  اے 110 جھنگ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار امیر سلطان نے 199590 ووٹ لیے۔این اے 18 ہری پور میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عمر ایوب خان نے 192948 ووٹ حاصل کیے۔

10قومی ، 8پنجاب ، 7خیبرپختونخوا، بلوچستان اسمبلی کے 1حلقے کا حتمی نتیجہ روکنے کا حکم

این اے 90 میانوالی سے عمیر نیازی نے 179820 ووٹ، این اے 213 عمر کوٹ سندھ سے نواب یوسف تالپور نے 175162 ووٹ، این اے 128 لاہور سے عون ثقلین نے 172576 ووٹ ، این اے 130 لاہور سے نواز شریف نے 17310 ووٹ، این اے 108 سے صاحبرادہ محبوب سلطان نے 169578 ووٹ اور این اے 226 جامشورو سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ملک اسد سنکدر نے 165044 ووٹ لیے۔

این اے 119 سے آزاد امیدوار شہزاد فاروق گرفتار

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق قومی اسمبلی کے 150 امیدواروں نے جنرل الیکشن میں قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں