لاہور: پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 48 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار چوہدری خرم ورک نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 48 سیالکوٹ سے کامیاب ہونے والے رکن اسمبلی خرم ورک نے کہا کہ میں اپنے حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے کی عوام کی مشاورت سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔
پنجاب اسمبلی، PP48 پسرور؛ کامیاب MPA خرم ورک نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔۔ pic.twitter.com/uVFLR1CJwR
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) February 10, 2024
اس سے قبل پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 240 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار محمد سہیل خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد امیدواروں کے کہیں جانے کا ڈر نہیں، زلفی بخاری
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 240 بہاولنگر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار محمد سہیل خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ وہ اپنے حلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد حلقے کی عوام اور حلقے کی بہتری کے لیے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہوں۔