پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان اتحاد ہے، نیئر بخاری


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئرحسین بخاری نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا مجلس وحدت المسلیمن ( ایم ڈبلیو ایم )کے درمیان اتحاد ہے۔

ہم نیوز کی الیکشن کی خصوصی ٹرانسمیشن ” الیکشن روم” میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے مابین ہونیوالی ملاقات میں نہیں تھا، یہ ملاقات لیڈر شپ کی تھی اور اس کے بارے میں لیڈرشپ کے ترجمان ہی بہتر بتا سکے گا، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہوتے ہیں۔

22سال بعد بھٹی خاندان صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب

انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج پر بہت بڑا سوالیہ نشان آرہا ہے، سندھ میں جوں جوں نتائج آتے گئے وہ سب سامنے آ تے گئے، ہر پارٹی کی اپنی اسٹریٹجی ہے۔

ابھی تو آغاز ہے ، سیاسی جماعتیں مشاورت کریں گی،جبکہ ہمارا بھی آزاد امیدواروں سے رابطہ کرنا آئینی اورقانونی حق ہے، آزاد امیدوار کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن کرسکتے ہیں۔

اعجاز الحق این اے 163 سے الیکشن جیت گئے

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان اتحاد ہے، ٹاک شوز میں قبل از وقت ہی نتیجہ اخذ کر لیا جاتا ہے ، جو ہٹ دھرمی کرتا ہو وہ مذاکرات نہیں کرتا۔


متعلقہ خبریں