9 مئی واقعات ، شیخ رشید کو رہا کر دیا گیا

شیخ رشید (sheikh rashid)

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں رہا کر دیا۔

شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ شیخ رشید  کے وکلاء سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی میں ٹکٹ بیچے جانے کے بیان پر قائم ، جیل میں عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی ، شیخ رشید

عدالت نے حکم دیا کہ اگر شیخ رشید کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔  عدالت نے شیخ رشید کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ میں جیل میں تھا کچھ پتہ نہیں ،ملک میں کیا ہو رہا ہے ، یہ میرا تیسرا چِلا ہے، الیکشن مہم میں بھی حصہ نہیں لیا۔

 


متعلقہ خبریں