عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں ، چیف الیکشن کمشنرکا بیان دوبارہ وائرل

عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں چیف الیکشن کمشنرکا بیان دوبارہ وائرل


قومی اسمبلی کی سیٹوں پر کئی اپ سیٹ دیکھنے کو مل رہے ہیں ، بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں ۔

تازہ پارٹی پوزیشن کے مطابق آزاد امید وار101سیٹیں جیت کر سب سے آگے ہیں ، مسلم لیگ ن دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر براجمان ہے ، ایسے میں ملک بھر میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ اگلا وزیر اعظم کون اور کس پارٹی سے ہوگا۔

ایسے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا وہ بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہورہا ہے جو انہوں نے یکم فروری کو میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دیا تھا۔

’’چیف الیکشن کمشنر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں۔ آزاد امیدوار 3 دن کے اندر پارٹی جوائن کرنے کے پابند ہیں اور اگر وہ مقررہ وقت میں پارٹی جوائن نہیں کرتے تو آزاد ارکان رہیں گے۔‘‘


متعلقہ خبریں