این اے 78گوجرانولہ: خرم دستگیر ہار گئے

Khurram Dastagir

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خرم دستگیر اپنی سیٹ نہ بچا سکے ، آزادا امیدوار بڑے مارجن سے کامیاب ہو گیا۔

گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ 78 کے 281 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد مبین عارف ایک لاکھ 6 ہزار 1 سو 69 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر 88 ہزار 308 ووٹ لیکر دوسرے نمبر اور ٹی ایل پی کے محمد کامران 14 ہزار 558 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔

قومی اسمبلی کے229حلقوں کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج جاری

دوسری جانب حافظ آباد میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ بڑے مارجن سے ہار گئیں۔

قومی اسمبلی حلقے این اے 67 کے نتائج کے مطابق انیقہ مہدی نے 2 لاکھ 8 ہزار 9 43 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل 1 لاکھ 83 ہزار 20 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔


متعلقہ خبریں