نتائج ناقابل یقین حد تک سست روی کا شکار ہیں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نتائج ناقابل یقین حد تک سست روی کا شکار ہیں. 

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں ، پیپلز پارٹی کے امیدوار اور جن آزاد امیدوار ہم نے حمایت کی ہے انکا نتیجہ اچھا آرہاہے۔ دیکھتے ہیں آخر فائنل نتیجہ کیا ہوتا ہے ۔

نتائج کا اعلان آج ہی کیا جائیگا، ممبر الیکشن کمیشن

خیال رہے کہ عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری سندھ کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ کریں گے، میں سندھ میں وزیراعلیٰ کا امیدوار نہیں ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ نتائج آئیں گے تو حکومت کے بارے میں بات کی جا سکے گی، مختلف اضلاع سے نتائج آ رہے ہیں ،سندھ میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرتی نظر آ رہی ہے۔

امید ہے پیپلز پارٹی الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی، آصف علی زرداری

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں 50سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، اور کچھ آزاد ایسے ہوتے ہیں جو آپ سے رابطے میں رہتے ہیں،سیاست میں تو سب سے بات چیت ہوتی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ جو آزاد امیدوار جیت رہے ہوں وہ پی ٹی آئی کے ہوں۔


متعلقہ خبریں