مسلح افواج کی عام انتخابات کے پر امن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد

آئی ایس پی آر ispr سیکیورٹی فورسز

مسلح افواج نے عام انتخابات کے پر امن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

جلد پورے ملک میں موبائل سروسز بحال ہو جائیں گی،وزارت داخلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے انتخابی عمل میں سیکیورٹی فراہم کی ،افواج پاکستان، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے آئین کے مطابق کردار ادا کیا۔

تقریباً6ہزار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پرامن پولنگ کا انعقاد ہوا ،7800سے زیادہ کوئیک رسپانس فورس کے ایک لاکھ 37ہزار اہلکار تعینات تھے ،افواج ، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سے عوام کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا گیا۔

8300 سروس سے متعلق اعداد و شمار سامنے آ گئے

جمہوری عمل کے تحفظ کیلئے مسلح افواج کے ساتھ ملکر کام کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ  مسلح افواج کو سیکیورٹی اداروں کےساتھ انتخابی عمل میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے پر فخر ہے۔

نتائج کا اعلان آج ہی کیا جائیگا، ممبر الیکشن کمیشن

مسلح افواج نے آئینی اختیارات کے تحت پرامن انتخابات کے انعقادکو یقینی بنایا،پاک فوج کے ایک لاکھ37ہزار،سول آرمڈ فورسز کے6لاکھ اہلکاروں نے سیکیورٹی فرائض انجام دیئے۔


متعلقہ خبریں