2024:پاکستان کے بعد دنیا کے کتنے ممالک میں انتخابات ہونگے؟تفصیلات سامنے آگئیں

عام انتخابات

ملک میں آج عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پاکستانیوں کے علاوہ دنیا بھر کے دیگر 50 سے زائد ممالک میں بھی عوام رواں برس کے اختتام پر ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

غیر ملکی میگزین میں شائع رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں ریکارڈ 64 ممالک میں انتخابات ہوں گے اور تقریبا دنیا کی نصف آبادی حق رائے دہی کا استعمال کرے گیا،سال 2024 میں جن 64 ممالک میں انتخابات ہونے تھے، اس میں سے 9 ممالک میں 7 فروری تک انتخابات کا انعقاد ہوچکا ہے جبکہ پاکستان میں آج 8 فروری کو ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔

الیکشن 2024، کل کے مخالف آج ایک دوسرے کی حمایتی بن گئے

7 فروری کو اسلامی ملک آذر بائیجان کے عوام نے نئے صدر کے انتخاب کیلئے حق رائےدہی کا استعمال کیا جبکہ جنوبی ایشیائی ملک بنگلہ دیش میں گزشتہ ماہ 7 جنوری کو انتخابات ہوئے تھے۔

اسطرح پرتگال اور سٹاریکا میں بھی 4 فروری کو انتخابات کا پہلا مرحلہ بھی ہوا اور وہاں دوسرا اور حتمی مرحلہ آئندہ ماہ مارچ کے آغاز میں ہوگا۔

راجہ بشارت کے الیکشن سے دستبردار ہونے کی خبریں، بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آ گیا

جنوبی ایشیائی ملک بھوٹان میں بھی گزشتہ ماہ 9 جنوری کو قومی اسمبلی کے انتخابات ہوئے جبکہ تائیوان میں 13 جنوری کو عوام نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت میں آئندہ چند ہفتوں بھی ریاستی اور راجیا سبھا کے انتخابات ہونے ہیں جبکہ ترکی سمیت دیگر ممالک میں بھی رواں برس انتخابات کا انعقاد ہوگا۔
رواں برس نومبر میں امریکا میں بھی صدارتی انتخابات کا انعقاد ہو گا جبکہ برطانیہ سمیت یورپین یونین پارلیمنٹ کے انتخابات بھی اسی سال ہی ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کی چاروں صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

اسی طرح آسٹریلیا، اسپین، روس، شمالی کوریا، سری لنکا ، انڈونیشیا، مالدیپ، کمبوڈیا، تیونس، الجزائر، سمیت دیگر 53 ممالک میں بھی 9 فروری سے لے کر 31 دسمبر 2024 تک انتخابات ہوں گے۔


متعلقہ خبریں